عمران خان نے جوبائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی
یہ قوم اللہ کے سوا کسی کی غلامی کیلئے تیار نہیں، آج چاند رات کو سب کو جھنڈے لے کرپاکستان کی آزادی کے لیے نکلنا ہے۔


اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جوبائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی اور کہا ہے کہ کیا امریکہ کے اس اقدام سے پاکستان میں امریکا مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟
ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جوبائیڈن انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ 22 کروڑ آبادی کے حامل ملک کے منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر کٹھ پتلی وزیراعظم کو لایا گیا، کیا امریکا کے اس اقدام سے پاکستان میں امریکا مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟عمران خان نے کہا کہ امریکا پاکستان میں فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم کا خواہاں تھا اور پاکستان کے یورپین وار میں غیر جانب دارانہ کردار سے خائف تھا،
سازش کے تحت کرپٹ ترین آدمی کو وزیراعظم بنایا گیا ہے، انہیں اس لیے لایا گیا کہ یہ پاکستان کے مفادات کے خلاف امریکا کی باتیں مانیں گے، امریکہ کی جنگ میں شرکت کرکے ہم نے اپنے لوگوں کو شہید کرایا، امریکی جنگ لڑ کر پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟
عمران خان نے کہا کہ ہم نے سب کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت ہٹائی گئی، مراسلہ قوم کے سامنے رکھا، صدر، چیف جسٹس سب کو مراسلہ بھیجا اور بتایا کہ پاکستان کی حکومت کے خلاف سازش کی گئی، موجودہ وزیراعظم نے کہا مراسلہ جھوٹا ہے، آج سب مان رہے ہیں، امریکہ میں پاکستانی سفیر کے پیغام کے بعد چیف جسٹس کا یہ فرض ہے کہ وہ کمیشن بنائیں۔
My question for the Biden Administration: By indulging in a regime change conspiracy to remove a democratically elected PM of a country of over 220 mn people to bring in a puppet PM, do you think you have lessened or increased anti-American sentiment in Pakistan?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مراسلے پر کمیشن بنایا جائے اور اس کی کھلی سماعت ہو، تحقیقات ہوں گی تو پتا چلے گا کس کس نے ملک کے ساتھ غداری کی، انہوں نے ہم پر کیسز بنائے اصل میں ان پر غداری کے کیسز چلنے چاہئیں، یہ قوم اللہ کے سوا کسی کی غلامی کیلئے تیار نہیں، آج چاند رات کو سب کو جھنڈے لے کرپاکستان کی آزادی کے لیے نکلنا ہے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 16 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 19 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 20 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

