سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہےکہ بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے عمرہ سیزن کا اختتام شوال کے آخر تک ہوگا، اس سے قبل تک بیرون مملکت سے عمرہ زائرین آسکتے ہیں۔


سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق یکم ذوالقعدہ سے حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہونے پرعمرہ ویزوں کا اجراء روک دیاجائے گا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کے اختتام 30 مئی تک بیرون مملکت سے آنے والوں کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جائیں گے اس دوران بیرونی عمرہ زائرین مملکت آسکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہےکہ وزارت کے ڈیجیٹل پورٹل پرعمرہ ویزے کے لیے درخواست اپ لوڈ کرائی جاسکتی ہے جس میں منظورشدہ عمرہ ٹور آپریٹرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ دوبرس سے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک سے عمرہ و حج پرآنے کی پابندی عائد تھی جبکہ امسال کورونا کی وبا پرقابو پالینے کے بعد بڑی تعداد میں مختلف ممالک سے عمرہ زائرین مملکت پہنچے اور ان کی آمد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 7 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 8 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 8 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 4 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

