Advertisement

پشاور: چاند رات کو ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی بچہ چل بسا

پشاور میں چاند رات کو ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ انتقال کرگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 4th 2022, 12:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور: چاند رات کو ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی بچہ چل بسا

6 سال کا مشہود گھرکے صحن میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جس کے بعد اسے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا جہاں 30 گھنٹے وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد بچہ آج دم توڑ گیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون الرشید کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں 50 سے زائد افراد گرفتار کیےگئے، جنہیں  عدالت میں پیشی کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے، ہوائی فائرنگ کے 46 مقدمات درج کیےگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement