Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا براڈشیٹ انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کاحکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے براڈشیٹ انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کاحکم دیدیا۔کابینہ رپورٹ کو پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Mar 24th 2021, 2:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو براڈشیٹ سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ براڈشیٹ تحقیقاتی رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان کو انکوائری رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔کابینہ رپورٹ کو پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔ 

وفاقی کابینہ اجلاس میں تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم کابینہ اراکین سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ،عظمت سعیدکمیشن کی رپورٹ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوئی تھی ۔

 

 

Advertisement
Advertisement