مہنگائی کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان نے پر امن احتجاج کی کال دے دی۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کیا جائے، حکومت کی پالیسیوں سےمہنگائی نے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا،ان کا یہاں کوئی مفاد اور اثاثے نہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا کے دوران دباؤ کے باوجود ہماری حکومت نے 1200 ارب روپے کا معاشی پیکج دیا، اس سال ہماری حکومت نے سیلز ٹیکس صفر فیصد کردیا تھا، ہم نے پبلک سیکٹر کو توانائی کے شعبے میں 466 ارب روپے کی سبسڈی بھی دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے لیے پہلی ترجیح ہماری عوام تھی، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرکے 60 روپے بڑھائے، حکومت کے اس اقدام سے عوام پر 900 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 8روپے فی یونٹ اضافےکی خبر نے بھی عوام کو پریشان کردیا ہے، 75سال کی تاریخ میں پہلی بار مہنگائی کی شرح 30 فیصد ہونے کا امکان ہے، ہماری حکومت کو گرانے کی سازش کرنے والوں کے پاس معیشت چلانے کا کوئی منصوبہ نہیں، ان کی اصل ترجیح خود کو این آر او ٹو دینا تھا، ان کی اصل ترجیح خود کو کرپشن کیسز سے استثنیٰ دینا تھا، ان کامقصد الیکشن میں دھاندلی،اداروں کوتباہ کرنا اور ریاستی طاقت سے اپوزیشن کو کچلنا تھا۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 20 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 19 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 20 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 18 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 17 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- ایک دن قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 20 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 17 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)


