واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن بطور صدر 13 سے 16 جولائی کو سعودی عرب، اسرائیل اور مغربی کنارے کا اپنا پہلا دورہ کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے منگل کو اعلان کیا گیا کہ صدر جو بائیڈن بطور امریکی صدر سعودی عرب، اسرائیل اور مغربی کنارے کا اگلے ماہ کی 13 سے 16 تاریخ کے درمیان دورہ کریں گے۔
وائیٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر بائیڈن گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
مزید برآں امریکی صدر خطے میں موجودگی کے دوران امریکی سلامتی، اقتصادی اور سفارتی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک درجن سے زائد علاقائی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب سعودی حکام نے بھی بائیڈن کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن شاہ سلمان کی دعوت پر 15 اور 16 جولائی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور می گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 7 منٹ قبل
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 3 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 44 منٹ قبل

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 36 منٹ قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا،ایرانی سپریم لیڈر
- 4 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 3 گھنٹے قبل







.webp&w=3840&q=75)



