یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت خزانہ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 3 پیسے اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی 59 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مزید برآں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 29 روپے 61 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 29 روپے59 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت فیصلہ کر چکی، اب پٹرولیم مصنوعات کے معاملے میں کوئی نقصان برداشت نہیں کرے گی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 19 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 14 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل








