لاہور : ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.61 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتےکے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی، ٹماٹر، چکن سمیت 22 اشیا مہنگی ہوئیں ، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ 22میں استحکام رہا۔ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چکن، ٹماٹر، آٹا، گھی، چینی، دالیں، بریڈ، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ، ایک ہفتے کے دوران چکن 21 روپے فی کلو مہنگا ہوا اور اوسط قیمت 259 روپے86 پیسے پر پہنچ گئی جبکہ چینی 60 پیسے فی کلو مہنگی، مارکیٹ میں اوسط قیمت 99 روپے تک پہنچ گئی۔ 20 کلو گندم کا آٹا 10 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد دام 968 تک پہنچ گئے۔گھی 2 روپے 88 پیسے فی کلو ، دال مسور ایک روپے فی کلو اور انڈے 61 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 8 روپے کلو مہنگے، قیمت 47 روپے ہوگئی،کیلا ایک روپے 49 پیسے، دہی 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں لہسن کے نرخوں میں 17 روپے کلو کمی، ریٹ 187 پر آگیا، ، پیاز 8روپے 81 پیسے اور آلو 79 پیسے فی کلو سستے ہوئے ۔ حالیہ ہفتے دال چنا، تازہ دودھ، چاول، مٹن اور بیف کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 4 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل





