جی این این سوشل

علاقائی

گلگت : ضلع غذر میں سیلاب نے تباہی مچادی

گلگت: ضلع غذر میں سیلاب نے تباہی مچادی،سیلابی ریلے میں  4 خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گلگت : ضلع غذر میں سیلاب نے تباہی مچادی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق غذر کے گاؤں شیر قلعہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ۔  سیلابی ریلے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں ۔ انچارج ریسکیو1122غذر نے  تصدیق کردی۔

سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے  متعدد زخمیوں کو بھی  طبی امداد فراہم کرنے کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مواصلات کا نظام خراب ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کو بھی معلومات کے حصول اور بروقت اقدامات میں مشکلات کا سامناہے ۔ ضلع  میں ریسکیو اہلکاروں کی تمام چھٹیوں کو منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ 

 

پاکستان

بشام حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے ، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشام حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے ، دفتر خارجہ

 پاکستان نے بشام میں دہشت گرد حملے کےمنصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا ہے جس کے باعث پانچ چینی باشندوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

 دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(بدھ) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی کارستانی ہے۔

 ممتازز ہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان چینی باشندوں، منصوبوں اور ملک میں موجود چینی اداروں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے چینی بھائیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا ،  انہوں نے کہاکہ اس قسم کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی اور ہم سی پیک کی ترقی اور تعاون کے فروغ کےلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔

 ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا کہ بھارتی قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت کئےگئے لیتھیم کے ذخائر کے کچھ بلاک نیلا م کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ استحصالی منصوبے چھوڑ دے اور کشمیریوں کی اپنی دھرتی اور قدرتی وسائل کے حق کا احترام کرے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے جن میں سے 43 افراد نے اپنی رقوم واپس لے لی تھیں۔

اب باقی 405 افراد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی بائیو میٹرک کرائیں اور اپنے پاسپورٹ اپنے اپنے متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یکم اپریل بروز پیر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا

لاہور : پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یکم اپریل بروز پیر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار 31 مارچ بروز اتوار کو ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائے گی اور انکی خوشیوں کو چار چاند لگانے کیلئے  پنجاب حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll