Advertisement
علاقائی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے

10 جنوری کو جاری آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی ڈھانچہ تبدیل کر دیا گیا،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار بھی تبدیل کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Jan 16th 2026, 2:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا جاری کردہ شیڈول واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جنوری کو جاری آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی ڈھانچہ تبدیل کر دیا گیا،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار بھی تبدیل کردیا گیا ہے، اس سے قبل شہر اقتدار میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو شیڈول تھے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا ہے, آرڈیننس کےمطابق ہرٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسل کے چیئرمین بطور جنرل ممبران ہوں گے، ہر ٹاؤن کارپوریشن میں4خواتین،1کسان یاورکر،1تاجریا بزنس مین ہوگا،ایک نوجوان رکن اور ایک غیر مسلم رکن ہو گا۔

جاری کر دہ آرڈیننس کےمطابق یونین کونسل کےجنرل ممبر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا،یونین کونسل کے جنرل ممبرکےانتخاب کیلئےسارایوسی ملٹی ممبروارڈمیں تبدیل کیاجائےگا،ایک ووٹر ایک جنرل ممبر امیدوار کے لیے ووٹ ڈالے گا،سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنےوالے 9 امیدوارجنرل ممبران منتخب ہوں گے،کامیاب امیدوار 30دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کرسکتے ہیں۔

جنرل ممبران یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پرممبران شو آف ہینڈ کےذریعے منتخب کریں گے،جبکہ جنرل ممبران، مخصوص ارکان شوآف ہینڈسےمشترکہ چیئرمین اوروائس چئیرمین منتخب کریں گے،چیئرمین اور وائس چیئرمین 30 دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتاہے۔

Advertisement
بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا

  • ایک دن قبل
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا

  • ایک دن قبل
 اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا

 اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا

  • 21 گھنٹے قبل
محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک

  • 43 منٹ قبل
وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

  • 20 گھنٹے قبل
  خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل

  خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل

  • 18 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

  • 7 منٹ قبل
ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ

  • ایک دن قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف

  • 31 منٹ قبل
الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟

  • ایک گھنٹہ قبل
قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement