Advertisement
علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی

بازاروں کے ذریعے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی آسان فراہمی ممکن بنائی گئی ہے اور ہر شہری کو معیاری اشیاء مناسب قیمت پر مہیا کرنا حکومت کا عزم ہے،مریم نواز

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Jan 18th 2026, 3:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے سہولت بازار منصوبے نے صوبے بھر میں عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر دیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سہولت بازار پراجیکٹ سے55 ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا، پنجاب بھر میں 46 سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا۔ 

سہولت بازارو ں میں ایک سال کے دوران ساڑھے 8کروڑ افراد کی آمد ہوئی،ساڑھے 42 کروڑ روپے کی خریداری کی گئی، سہولت بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13اشیائے خورونوش ہول سیل نرخ پر فراہم کی گئیں، جس سے صارفین کو 11کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔

 وزیرآباد،چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ،خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اورمظفر گڑھ کے سہولت بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی گئیں۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سہولت بازار منصوبے کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 30 جون تک مزید 30 نئے سہولت بازار مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سہولت بازاروں کو مرحلہ وار پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں کے ذریعے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی آسان فراہمی ممکن بنائی گئی ہے اور پنجاب کے ہر شہری کو معیاری اشیاء مناسب قیمت پر مہیا کرنا حکومت کا عزم ہے۔

Advertisement
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 3 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • ایک گھنٹہ قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 5 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
Advertisement