اسلام آباد: ہنگامی امدادکے قومی ادارے نے متعلقہ اداروں کو موجودہ مون سون بارشوں کے سلسلے میں اضافے کے پیش نظرتمام ضروری پیشگی احتیاطی اقدامات کرنے اور چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے ایک بیان میں متعلقہ اداروں کوخاص طورپر ہدایت کی ہے کہ وہ نالوں اور آبی گزرگاہوں کی موثر نگرانی کے دوران انتہائی چوکس رہیں تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے ۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ ان خطرے والے علاقوں میں ضروری مشینری کی بروقت منتقلی اورہنگامی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والی آبادی کو محتاط رہنے کیلئے پیشگی انتباہ جاری کریں۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ خاص طور پر بلوچستان میں بارشوں سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں 7 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی کوہلو میں شدید بارشیں ہوں گی، جبکہ کوئٹہ، پہاڑی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 20 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 3 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 19 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)



