لاہور : جمعیت علماءاسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں ہیں ، تاہم ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو دو روز سے بخار ہے اور وہ اپنی ڈیرہ اسماعیل خان والی رہائشگاہ پر قیام پزیر ہیں۔ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
جبکہ اس قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بھی اہم خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے بھی طبیعت ناساز ہونے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیاگیاہے جس کی رپورٹ کاانتظار کیا جارہا ہے۔ترجمان ن لیگ کاکہناہے کہ ڈاکٹروں نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے،مریم نواز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago




