اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پنجاب،خیبر پختونخوا کےصارفین کیلئےبھی گیس مہنگی کر دی، گذشتہ روز سندھ،بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کو دی تھی جس پر اوگرا نے سوئی ناردن گیس کمپنی کے صارفین کیلئے فیصلہ جاری کردیا ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کیلئے گیس مہنگی کر دی اور گیس کی قیمتوں میں 315 روپے 60 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اضافے کے بعد نئی اوسط قیمت 881 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے جبکہ گیس کی پرانی اوسط قیمت 565 روپے 81 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
حکام نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 233 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے گیس کی قیمتوں میں 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی تھی،جس کے بعد گیس کی اوسط قیمت 778 روپے 59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 9 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 4 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago






