اسلام آباد:ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اورمہنگائی کی شرح 0.52اضافے کے ساتھ 7.48 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے 73 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،برانڈڈ خوردنی تیل 5 لیٹر کی قیمت میں 57 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں 25 روپے تک اضافہ ہوا،لہسن، دال ماش، دال مسور، چاول، جلانے کی لکڑی اور گڑ بھی مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات نے مزید کہا کہ حالیہ ہفتے میں 9اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا،ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی آئی جبکہ انڈے فی درجن 13 روپے سے زائد تک سستے ہوئے،پیاز، چینی، آٹا، کیلے اور آلو کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 8 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago






