کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے محمود چودھری کے ساتھ نکاح کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کردیں۔

سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو محمود چودھری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں،نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی اورٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے الحاج غلام محمد سوہو نے نکاح پڑھایا۔ تقریب میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، صنم بھٹو، فریال تالپور، چوہدری یونس سمیت دونوں خاندانوں کی قریبی شخصیات نے شرکت کی۔ بختاور بھٹو کا نکاح بلاول ہاوس کے رہائشی کمپاؤنڈ میں ہوا اور نکاح کےبعد محمود چودھری اور بختاور بھٹو نے اہلخانہ کےساتھ تصاویر بنوائیں،نکاح کےبعد آصف علی زرداری دلہا دلہن کے ہمراہ تقریب کے لئے بنائے ہال میں پہنچے،تقریب نکاح میں 150 سےزائد مہمان شریک تھے،دولہا محمود چودھری نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیاتھا،حق مہرمیں 132تولہ چاندی لکھا گیا ہے جبکہ آصف زرداری گواہ اوربلاول وکیل ہے۔
میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتداء کی مبارک باد ہو- ماشاءاللہ ! https://t.co/5wdweW341F
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 29, 2021
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے محمود چودھری کے ساتھ نکاح کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کردیں۔اور اپنے پیغام میں کہا کہ میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے،مجھے ایسا لگا کہ خوشیوں کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں،میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ ایک نئی زندگی کی ابتداء کی مبارک باد ہو۔

شہریوں کےلیے بری خبر، ایک ہی روز میں سونا 14 ہزار روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی،مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال
- 6 گھنٹے قبل

پشاور، ایبٹ آباد اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان بھارتی پراکسی بن چکا، دہشت گردی کی قیمت اب کابل کو چکانا ہوگی، خواجہ آصف
- 37 منٹ قبل

طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر ہوا کیونکہ پاکستان ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے،دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

ابراہام معاہدے میں توسیع جلد متوقع، سعودی عرب شامل ہو سکتا ہے ، ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ ماحولیات کا پنجاب بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- 8 گھنٹے قبل

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
- 3 گھنٹے قبل

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی غیر حاضر
- ایک گھنٹہ قبل
کھیرے کا پانی: صحت بخش مشروب جس کے حیران کن فوائد جانیں
- ایک گھنٹہ قبل

8جنگیں رکواچکا ہوں ،نویں جنگ رکوانا چاہتاہوں،ٹرمپ کی پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو
- 7 گھنٹے قبل