ہالی وڈ 'ایلوس ' اداکارہ شونکا ڈوکورہ بڑی اسکرین پر ڈیبیو کے ایک ماہ بعد ہی انتقال کرگئیں ، ان کی عمر 44 برس تھی ۔


ہالی وڈ گلوکارہ و اداکارہ شونکا ڈوکورہ حال ہی میں نئی فلم " ایلوس " میں جلوہ گر ہوئی تھیں ، وہ جمعرات کو اپنے گھر کے بیڈ روم میں مردہ پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق شونکا ڈوکورہ کے گھر میں موجود بیٹے نے حالت غیر دیکھنے پر مدد کے لیے ایک پڑوسی کوبلایا ۔ پڑوسی نے 911 پر کال کر کے مدد طلب کی ۔
ابتدائی طور پر پولیس کو اداکارہ کے قتل کا شبہ نہیں ، تاہم پوسٹ مارٹم کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں ۔
اداکارہ شمالی کیرولائنا میں پیدا ہوئیں، شونکا ڈوکورہ نے فلم ایلوس میں بلیوز گلوکار بگ ماما تھورنٹن کا کردار ادا کیا۔
فلم " ایلوس پریسلے بائیوپک، رواں برس جون میں دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔
اداکارہ، جس نے اس سال دوجا کیٹ کے ساتھ کوچیلا میں اسٹیج شیئر کیا تھا، انہوں نے تھیٹر میں بیچلر ڈگری کے ساتھ گریجویشن جبکہ Trevecca Nazarene یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔
2022 میں ریلیز ہونیوالی اس فلم میں ڈوکورہ نے معروف ہالی وڈ اداکار آسٹن بٹلر اور ٹام ہینکس کے ساتھ کام کیا ہے ۔
وہ اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں بھی شہرت رکھتی تھیں ، شونکا ڈوکورہ نک کیو، مائیک فارس، پیٹ راک، سموک ڈیزا اور بہاماس جیسے فنکاروں کے ساتھ پرفارمنس دے چکی ہیں ۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل








