لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے نائب صدر مسلم لیگ ن ، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر متفرق درخواست کی سماعت کی ۔ مریم نواز کی طرف سے ان کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی حکومت کے وکلا نے بھی اپنے دلائل دیے۔
عدالت نے سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا ۔
گزشتہ سماعت کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ میں نیب نے جواب جمع کرایا تھا کہ اب مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔ نیب نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا تھا کہ مریم نواز کی درخواست میں مؤقف بنیادی حقوق کے نفاذ کا ہے ۔ نیب نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا تھا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ فوجداری مقدمہ درج ہونے پر کسی کو آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر متفرق درخواست کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی۔
7ستمبر کو مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ، امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی گئی تھی ۔
14 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کیے تھے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اگست 2019 میں چوہدری شوگر ملز کیس میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جیل میں اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کر رہیں تھیں۔
مریم نواز 48 دن اس کیس میں نیب کی حراست میں رہیں تھیں جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت بعد از گرفتاری میں رہا کیا تاہم انہوں نے عدالتی حکم کے مطابق سات کروڑ روپے نقد اور اپنا پاسپورٹ ڈپٹی رجسٹرار کے پاس رکھوا دیا تھا۔

ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
- 15 گھنٹے قبل

شوگر ملز مالکان اپنے مفاد کیلئے چینی کی برآمدات اور قیمتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوئے، رپورٹ
- 19 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم
- 18 گھنٹے قبل

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
- 17 گھنٹے قبل

نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
- 14 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم
- 16 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 20 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق،5 مزید نئے کیس سامنے آ گئے
- 19 گھنٹے قبل

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی
- 14 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری
- 19 گھنٹے قبل

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
- 15 گھنٹے قبل











