روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
روس کے یوکرین کے خلاف جاری حملے یا کیف کے کسی ممکنہ کردار کے حوالے سے اس حادثے کا کوئی تعلق ظاہر نہیں کیا گیا،میڈیا رپورٹ


ماسکو: روسی فوج کا ٹرانسپورٹ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کےدوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاںبحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق روسی سرکاری خبر رساں ادارےنے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 7 افراد سوار تھے جن کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اس حوالے سےروسی وزارتِ دفاع نے بیان میں کہا کہ ’آئیوانوو ریجن میں مرمت کے بعد کی گئی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران اے این-22 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘۔ بیان کے مطابق طیارہ غیر آباد علاقے میں گرا۔
وزارتِ دفاع نے مزید بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں موقع پر بھیج دی گئی ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے یوکرین کے خلاف جاری حملے یا کیف کے کسی ممکنہ کردار کے حوالے سے اس حادثے کا کوئی تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ آئیوانوو کا علاقہ ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 5 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 4 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 7 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 8 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 8 گھنٹے قبل














