پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ،تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے،وزیراعظم
پاکستان میں شاندارمیزبانی اوراستقبال پر شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستان کی فضائی حدودمیں جے ایف17طیاروں کی سلامی میرے لیے اعزاز ہے،انڈونیشین صدر


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات 75 سال پر مبنی ہیں، پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے انڈونیشیا کے صدر پرابووسو بیانتو کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدیدکہتا ہوں، انڈونیشیا کے کسی بھی صدر کا یہ 7سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے،صدرپرابوووسوبیانتوانڈونیشیا کے مدبر رہنما ہیں۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئےوزیراعظم شہبازشریف نےمزید کہا کہ آج کی بات چیت انتہائی مثبت اورتعمیری رہی، میڈیکل،ہیلتھ،ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون پر بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تجارت میں توازن پر بات چیت کی، پاکستانی ڈاکٹرز،میڈیکل پروفیسرز اورماہرین کوانڈونیشیا بھیجنے پر اتفاق ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات کی تاریخ 75سال پر مبنی ہے، پاکستان اورانڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، انڈونیشیا کی حکومت اورعوام نے جنگ میں پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا، پاکستان اورانڈونیشیا کی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے۔
جے ایف 17 طیاروں کی سلامی میرے لیے اعزاز ہے: صدر انڈونیشیا
دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر پرابوووسو بیانتو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شاندارمیزبانی اوراستقبال پر شکریہ اداکرتا ہوں، پاکستان کی فضائی حدودمیں جے ایف17طیاروں کی سلامی میرے لیے اعزاز ہے، ہم نے مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سےمعاہدوں اورایم اویوز کاتبادلہ کیا۔
.jpg)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں، تعلیم، تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دیں گے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ غزہ کے معاملے پر پاکستان اور انڈونیشیا نے مشترکہ مؤقف اپنایا، وزیراعظم شہبازشریف کو دورہ انڈونیشیا کی دعوت دیتا ہوں۔
اس سے قبل انڈونیشیا کے صدر پرابوووسوبیانتو کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر پرابوووسوبیانتو کا وزیراعظم ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پُرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انڈونیشیا کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔دونوں ملکوں کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس موقع پروزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر کا وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام سے تعاارف کر ایا ۔معزز مہمان نے اپنے وفد کا تعارف وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرایا ،صدر پرابوووسوبیانتو نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 10 hours ago

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 10 hours ago

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 11 hours ago

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 10 hours ago

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 7 hours ago

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 8 hours ago

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 hours ago

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 7 hours ago
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 6 hours ago

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 6 hours ago

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 6 hours ago












