چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ سے متعلق حتمی مشاورت کے لیے اجلاس آج طلب کرلیا۔


سابق وزیر اعظم عمران نے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔ احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس آج بلا لیا گیا۔
عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کی میٹنگ بلا لی۔اجلاس کے دوران چئیرمین تحریک انصاف تمام عہدیداران کو اہم ذمہ داریاں سونپیں گے
اجلاس میں سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی فائنل کال پر حتمی مشاورت ہوگی۔لانگ مارچ کی پلاننگ پر مختلف آپشنز پر مزید غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے تاہم ابھی تک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا رانا ثنااللہ اور شہباز شریف تیار ہو جاؤ،
مجھے آپ کے پلان کا پتہ ہے لیکن میرے پلان کا آپ کو نہیں پتہ، میں ا ن کی ساری پلاننگ کے مطابق تیاری کر رہا ہوں۔
انہوں نے عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب نے تیار رہنا ہے میں کبھی بھی کال دوں گا، پوری پلاننگ کر رہا ہوں آپ سب نے تیار رہنا ہے۔

اگر ٹرمپ-پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو تجارتی ٹیرف 50 فیصد سے بڑھ سکتا ہے ، امریکا
- 13 گھنٹے قبل

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 35 منٹ قبل

فل کورٹ اجلاس کی مخالفت: سپریم کورٹ منٹس میں عدالتی اختلافات سامنے آ گئے
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: معرکۂ حق کی فتح پر خصوصی تقریب، مریم نواز کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل

امریکی حکومت میں 3 لاکھ نوکریاں ختم کرنے کی تیاری
- ایک گھنٹہ قبل

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب
- 12 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، 21 افراد جاں بحق
- 42 منٹ قبل

بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار
- 12 گھنٹے قبل
ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دے دی
- 13 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
- 13 گھنٹے قبل

امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب کا اہتمام
- ایک گھنٹہ قبل

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، اتحاد، کامیابی اور یکجہتی کا پیغام
- 12 گھنٹے قبل