اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انڈونیشیا کے فٹبال گراؤنڈ میں بھگدڑ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ اس سانحے پر گہرے غمزدہ ہیں اور سوگوار خاندانوں، حکومت اور انڈونیشیا کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے بھائیوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
صدرمملکت نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگڈر مچنے سے تقریباً 125 افراد ہلاک اور 323 زخمی ہو گئے ہیں ۔ ہفتہ کے روز بھگدڑ اس وقت مچی جب پولیس نے ان افراد پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جنھوں نے پچ پر حملہ کیا تھا۔
اس واقعے کو دنیا کے بدترین سٹیڈیم سانحوں میں شمار کیا جا رہا ہے ۔
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 12 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
