لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو ایک مختصر نوٹ میں اس خبر سے آگاہ کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے مختصر نوٹ میں لکھا کہ رشتے ٹوٹنے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی خود کو زیادہ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے کسی رشتے کو توڑنا لازمی ہوتا ہے ، میں نے اور فخر نے بہت احترام کے ساتھ شادی کے کئی سالوں کے بعد بہت سے نشیب و فراز سے گزر کر اپنا اپنا الگ راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ اللّٰہ نے مستقبل میں ہم دونوں کے لیے بہتر منصوبہ رکھا ہوگا ۔
ثناء نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے سابق شوہر کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ ثنا نے سنہ 1997 میں سید نور کی فلم ’سنگم‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے ’گھر کب آؤ گے‘، ’یہ دل آپ کا ہوا‘، ’دل پردیسی ہو گیا‘، ’چوڑیاں‘، ’کیوں تم سے اتنا پیار ہے‘، ’جیک پوٹ‘، ’رونگ نمبر 2‘ اور ’جنت کی تلاش‘ جیسی فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کے انتہائی عروج پر 2008ء میں فخر سے شادی کی تھی۔ ثناء اور فخر دو بیٹوں کے والدین بھی ہیں اور اس جوڑے کا شمار ابھی تک فلمی برادری کے سب سے مستحکم شادی شدہ جوڑوں میں ہوتا تھا۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 6 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 5 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 11 گھنٹے قبل






