پاکستان
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے استعفیٰ دے دیا
تارڑ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوئے

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے استعفیٰ دے دیا۔ تارڑ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوئے۔
وفاقی وزیر نے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائے گئے استعفے میں کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیرقانون خدمات سرانجام دے رہے تھے مگر اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے بطور وزیر اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے اس لیے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
دنیا
سلوواکیہ نے 4مگ 29لڑاکا طیارے یوکرائن کے حوالے کر دیئے
جنگی طیاروں کو جمعرات کو سلوواکیہ سے یوکرین پہنچے

براٹیسلاوا: سلوواکیہ نے سوویت دور کے پہلے چار MiG-29 طیارے یوکرین کو فراہم کیے ہیں۔
سوویت دور کے 13 مگ 29 لڑاکا طیاروں میں سے پہلے چار جو سلوواکیہ نے یوکرین کو دینے کا فیصلہ کیا تھا، یوکرین کی فضائیہ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
جنگی طیاروں کو جمعرات کو سلوواکیہ سے یوکرین کے لیے یوکرین کے پائلٹوں نے سلوواک ایئر فورس کی مدد سے اڑایا تھا۔
وزیر دفاع جاروسلاو ناد نے کہا، "میں ایک شاندار پیشہ ورانہ کام کے لیے شامل (سب) کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بقیہ مگ 29 طیاروں کو آنیوالے ہفتوں میں یوکرین کے حوالے کر دیا جائیگا۔وزیر نے کہا کہ اس وقت تک کوئی اضافی تفصیلات فراہم نہیں کرے گا جب تک کہ وہ یوکرین میں محفوظ طریقے سے نہیں پہنچ جاتے۔
پاکستان
الیکشن شیڈول منسوخ کرا کے ن لیگ نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے،چوہدری پرویز الہی
شہبازشریف اور محسن نقوی نے آئین توڑا اور سپریم کورٹ کی توہین کی ہے،صدر پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہ اہے کہ الیکشن شیڈول منسوخ کرا کے ن لیگ نے پنجاب میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
اپنے ٹویٹس میں چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ الیکشن شیڈول منسوخ کروا کے شہبازشریف اور محسن نقوی نے آئین توڑا اور سپریم کورٹ کی توہین کی ہے۔اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور رانا ثنااللہ کی وزارتوں نے شہبازشریف اور محسن نقوی نے اپنی پولیس، آئی جی اور چیف سیکرٹری کے کہنے پر الیکشن کیلئے فنڈزاور عملہ فراہم کرنے سے انکار کیا.
آئین کی اس خلاف ورزی کی اجازت نہ اعلیٰ عدلیہ دے گی اور نہ عوام اسے برداشت کریں گے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 24, 2023
چوہدری پرویز الہی نے کہ کہ شہبازشریف اور محسن نقوی آرٹیکل6 کےمرتکب ہوئے ہیں.الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرانا ہے.الیکشن روکنا نہیں. الیکشن کمیشن کےپاس الیکشن شیڈول منسوخ کرنےکاکوئی اختیار نہیں.الیکشن کمیشن نےاپنے آئینی اختیارات سےتجاوز کیا۔آئین کی اس خلاف ورزی کی اجازت نہ اعلیٰ عدلیہ دے گی اور نہ عوام اسے برداشت کریں گے۔
الیکشن شیڈول منسوخ کرواکےن لیگ نے پنجاب میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے.شہبازشریف اور محسن نقوی آرٹیکل6 کےمرتکب ہوئے ہیں.الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرانا ہے.الیکشن روکنا نہیں. الیکشن کمیشن کےپاس الیکشن شیڈول منسوخ کرنےکاکوئی اختیار نہیں.الیکشن کمیشن نےاپنے آئینی اختیارات سےتجاوز کیا۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 24, 2023
الیکشن شیڈول منسوخ کروا کے شہبازشریف اور محسن نقوی نے آئین توڑا اور سپریم کورٹ کی توہین کی ہے. اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور رانا ثنااللہ کی وزارتوں نے شہبازشریف اور محسن نقوی نے اپنی پولیس، آئی جی اور چیف سیکرٹری کے کہنے پر الیکشن کیلئے فنڈزاور عملہ فراہم کرنے سے انکار کیا.
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 24, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے صدر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ حکومت اور الیکشن کمیشن کواپنے اس غیر آئینی فیصلے پر سپریم کورٹ میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے بعد کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا۔چیف جسٹس واضح طو ر پر کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی بدنیتی سامنے آئی، تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔
ٹیکنالوجی
شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
نادرا نے"پاک آئی ڈی "کےنام سےنئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی

نادرا (NADRA)نے’پاک آئی ڈی’ کےنام سےنئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی،پاکستانی شہری اب گھربیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔
نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں بتایا کہ نادراکی نئی ایپلیکیشن ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔
#یوم_پاکستان کے موقع پر @NadraPak اپنے ہم وطنوں کیلئے پیش کر رہا ہے شاندار سہولت #PakID موبائل ایپ📱
— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) March 23, 2023
شناختی دستاویزات بنوانے کیلئے اب نادرا دفاتر جانے، لمبی قطاروں میں انتظار کی زحمت ختم، اپنا سمارٹ فون اٹھائیں، درخواست جمع کرائیں۔1#DigitalTransformation
#یوم_پاکستان_مبارک pic.twitter.com/neeFjoZDEy
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔
شہری موبائل فون سےگھربیٹھےشناختی کارڈ،فیملی رجسٹریشن سمیت دستاویزات بنوا سکیں گے۔اس کےعلاوہ موبائل کے ذریعے ہی فنگر پرنٹس بھی دیئے جا سکیں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات
-
ٹیکنالوجی ایک گھنٹہ پہلے
پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لئے ٹوئٹر بلیو چیک مارک متعارف کرا دیا گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ عمرہ ادائیگی پر تصاویر شیئر کردیں
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم