جو بھی ان چوروں کا ساتھ دے گا عوام کا سمندر اس کو بہا کر لے جائے گا،عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام کا سمندر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔جو بھی ان چوروں کا ساتھ دے گا عوام کا سمندر اس کو بہا کر لے جائے گا۔


پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب دوبارہ سفر شروع کرے گا۔ گزشتہ رات عمران خان نے پہلے دن کا سفر داتا دربار پہنچ کر ختم کیا۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے رات گئے داتا دربار کےباہر لانگ مارچ کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پتہ تھا لاہور کبھی مجھے مایوس نہیں کرے گا۔جس طرح لاہور نے میرا استقبال کیا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد کی جانب اپنا سفر یہاں ختم کر رہا ہوں۔صبح 11 بجے شاہدرہ سےدوبارہ اپنا سفر شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کبھی کسی خوف کے سامنے نہیں جھکناچاہتے،چاہےخوف کا بت ہو یا پیسے کا بت۔عوام کا سمندر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے۔جو بھی ان چوروں کا ساتھ دے گا عوام کا سمندر اس کو بہا کر لے جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ قوم فیصلہ کر لے ہم کسی بھی طرح کا ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ان چوروں کی غلامی سے بہتر ہے ہم مر جائیں۔ارشد شریف نے قربانی دی،راہ حق پر کھڑے رہے۔ہم حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں،کوئی سیاست نہیں کر رہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

