Advertisement
تفریح

اداکارہ میرا کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

نیویارک: امریکہ میں مقیم ڈاکٹرز نے ادکارہ کوپاگل قرار دےدیا، اداکارہ میرا کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اپریل 8 2021، 9:41 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  اسیکنڈل  کوئین میرا  نئی مصیبت  میں پھنس  گئیں،  امریکہ میں مقیم  ڈاکٹرز نے ادکارہ    کوپاگل قرار دےدیا،  اداکارہ میرا کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔میرا کا پاکستانی نژاد امریکہ شہری  سے  لین دین کے معاملے پر تنازع  چل رہا تھا۔اسی پاکستانی نژاد امریکہ  شہری  نے میرا کو مینٹل  ہسپتال میں داخل کرادیا۔اداکارہ میرا  کو امریکن نیشنلیٹی  کیلئے کچھ عرصہ بعد امریکہ جانا ہوتا ہے ۔

اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان میری بیٹی کی واپسی کیلئے اقدامات  کریں، وزیر اعظم عمران خان  وزیر داخلہ شیخ رشید  انصاف فراہم کریں۔

واضح رہے کہ  میرا  کی گزشتہ روز کورونا ویکیسین  لگوانے کی  ویڈیو  بھی وائرل ہوئی تھی ، اداکارہ نے نیو یارک میں اپنے سسر کےساتھ کورونا ویکسین لگوائی تھی، میرا  گزشتہ سال  لاک ڈاون کے دوران  امریکہ میں پھنس گئی تھی، میرا نے وزیر اعظم عمران  خان  سے واپسی کیلئے  مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

Advertisement