Advertisement
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا 80 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کا حکم

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے 80 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی پنجاب کی شوگر ملز سے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 8th 2021, 10:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ نے 80 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کا حکم  دے دیا ،  ایک لاکھ 55 ہزار ٹن رمضان میں چینی فراہم کی جائے ، 40 شوگر ملوں سے پیداوار کے مطابق لی جائے گی اور ان نرخوں کو  حتمی فیصلے سے مشروط کردیا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ  پچیس لاکھ ٹن چینی کا سٹاک شوگر ملز کے پاس موجود ہے۔عدالت نے کہا کہ  رمضان میں چینی لوگوں کو ملنی ہے آپ دیکھ لیں، آپ ثواب کما لیں، چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار رمضان المبارک کے بعد طے کیا جائے گا،  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب  رولز بنانے کے کام کو یقینی بنائیں،آج عدالت جو حکم جاری کرے گی وہ چینی کی ایک مخصوص مقدار کیلئے ہے۔

عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی پنجاب کی شوگر ملز سے حصول کو یقینی بنایا جائے، حکومت تمام شوگر ملز سے پیداوار کے تناسب سے چینی لی جائے، چینی کی قیمتوں کے بارے تمام درخواستوں کو یکجا کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

Advertisement