راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں۔


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا اور انتخابی مہم کے پہلے مرحلے میں مورگاہ پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کا آغاز وہاں سے کر رہا ہوں جہاں میری سیاست کا نشان ہے اور اپنی کارکردگی پر اتنا اطمینان نہیں جتنا اپنے لوگوں کی خدمت کر کے ہوا۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 5 سال سیاسی طور پر گوشہ نشین تھا لیکن میں اب اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کا خواہاں ہوں اور سیاست کا آغاز وہاں سے کریں گے جہاں بڑی خدمت کا موقع ہو گا۔
انہوں نے میڈیا سے کیمرے بند کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام سے کھل کر بات کرنا چاہتا ہوں۔
بعد ازاں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں حلقہ 10 سے خود الیکشن لڑوں گا اور حلقہ 12 سے امیدوار کھڑا کروں گا۔ اسلام آباد والے پانی دینے کے لیے تیار نہیں تھے لیکن مشکل سے مورگاہ میں پانی پہنچایا۔ 35 سال کی سیاست میں کبھی بے ایمانی نہیں کی لیکن آج کل لوگوں پر الزامات ہیں۔
عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہے میں ان کے خلاف بات نہیں کروں گا اور میں نے جس پارٹی کے لیے کام کیا ان کے خلاف بھی بات نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست اب دشمنی میں بدل چکی ہے اور میرے ذہن میں جو خاکہ ہے کامیاب ہو کر اسمبلی میں پیش کروں گا۔ جو میرے حلقے سے کامیاب ہوا اس نے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا اور میرے حلقے سے کامیاب ہونے والے نے جعلی ڈگری سے ملک کی بدنامی کی۔ خاموش اس لیے ہوں کہ اب گالی کی سیاست ہو رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 15 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 15 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 14 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 13 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 8 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago







