پاکستان
ژوب میں فوجی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
ژوب میں فوجی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک جوان شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکورٹی فورسز نےانٹیلجنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی حق نواز شہید ہو گیا جبکہ دو فوجی جوان زخمی ہوئے ۔ علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت کی اطلاعات پرکیا گیا۔دہشتگرد خیبر پختونخوا میں گھس کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناناچاہتےتھے۔
علاقےکی مسلسل نگرانی کے بعد دہشتگردوں کے ایک گروپ نشاندہی کی گئی۔ دہشتگردوں کے فرار کے راستے روکنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ سرحدپار سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔
علاقائی
بورے والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی
خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ آگ لگ گئی
ضلع وہاڑی کے علاقے بورے والا میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
یہ واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ گھر کے اندر کمرے میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں دو معصوم بچے اور ان کے والد شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویش ناک حالت میں ملتاں نشتر اسپتال ریفر کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کا والد دانش رضا، دو سالہ ایان عباس اور 6 ماہ کا فرحان عباس شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ جھلس کر شدید زخمی ہے۔
دنیا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، حملوں سے مزید 40 فلسطینی شہید
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی ہے
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے 40 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات نصیرات کیمپ میں ہوئی ہیں ، کچھ علاقوں سے اسرائیلی ٹینکوں کے انخلاء کے بعد نصیرات پٹی کا مرکز ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شمالی غزہ میں بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ دیگر غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں شہید کیے گئے،پیرامیڈیکس کے مطابق باقی اموات غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں ہوئیں۔
دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے جمعرات کو بتایا تھا کہ غزہ کی پٹی کے انتہائی شمال میں سات ہفتوں سے جاری رہنے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک لاکھ 30 ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی ہے۔
علاقائی
4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری کا دورانیہ تبدیل کر دیا گیا
پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے پیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس ) ڈگری کا دورانیہ 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا۔
ترجمان پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کر دی گئی ہے ، جس میں پانچواں سال کلرک شپ کے طور پر شامل ہوگا، جس کے بعد ایک سال کی اسٹرکچرڈ ہاؤس جاب/فاؤنڈیشن ایئر/انٹرن شپ ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کونسل نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
-
علاقائی 19 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
علاقائی ایک دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
علاقائی 19 گھنٹے پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
دنیا 2 دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز