ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی
انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کی کمی ہوئی، صرافہ مارکیٹ میں سونا بھی مہنگا ہوگیا۔


آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر تگڑا ہوگیا، ڈالر 1 روپے 58 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہوکر 267 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، اسٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 510 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں صفر اعشاریہ 63 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 94 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار 810 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 15 hours ago

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 11 hours ago

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 10 hours ago

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 10 hours ago

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 3 days ago

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 4 days ago

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 3 days ago

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 2 days ago

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 3 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 3 days ago






