Advertisement

یونان: دو ٹرینوں میں تصادم،26افراد ہلاک

فائر بریگیڈحادثے کی وجہ سے لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 1st 2023, 1:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یونان: دو ٹرینوں میں تصادم،26افراد ہلاک

یونان: شہر لاریسا کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
 
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بچانے اور منگل کی شام لاریسا شہر کے قریب حادثے کی وجہ سے لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک ٹرین جس میں تقریبا 350 مسافر سوار تھے مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔

مقامی نیوز سائٹس پر شائع ہونے والی فوٹیج میں پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں سے خوفناک شعلے اور دھویں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ 17 گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جو آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ تصادم کی وجہ کیا ہے۔مسافر ٹرین تھیسالونیکی اور لاریسا کے درمیان سفر کر رہی تھی۔

جائے وقوعہ سے نکالے گئے ایک نامعلوم نوجوان کے حوالے سے بتایا کہ "گاڑی میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ چیخ رہے تھے۔""یہ ایک زلزلے کی طرح تھا،" اینجلوس سیاموراس نامی ایک اور مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا۔

لازوس نامی ایک اور مسافر نے پروٹوتھیما اخبار کو بتایا کہ یہ تجربہ "بہت چونکا دینے والا" تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی چوٹ نہیں آئی لیکن میں دوسرے لوگوں کے خون سے رنگا ہوا تھا جو میرے قریب زخمی ہوئے تھے۔

Advertisement
گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

  • 11 گھنٹے قبل
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

  • 11 گھنٹے قبل
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف

  • 7 گھنٹے قبل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

  • 10 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  • 7 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ

  • 6 گھنٹے قبل
عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

  • 8 گھنٹے قبل
یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

  • 6 گھنٹے قبل
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا

  • 7 گھنٹے قبل
پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ

  • 9 گھنٹے قبل
ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement