فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے رواں سال کا ٹیکس ہدف پورا کرلیا ہے،فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔
فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر برائے خزانہ اسحق ڈار نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ، ایف بی آر نے فروری 2023ء کا ٹیکس ریونیو ہدف پورا کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جب کہ فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر، ایف بی آر نے جاری مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں 4,493 ارب روپے اکٹھے کیے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 3,820 ارب روپے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی مدت جس میں سال بہ سال 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر نے مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی کے دوران متاثر کن کارکردگی دکھانا جاری رکھا ہے جو کہ نظرثانی شدہ 7640 ارب روپے کی سالانہ بجٹ ریونیو کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 9 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 6 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 5 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 9 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 8 گھنٹے قبل