حکومت کا مسئلہ مہنگائی و بیروزگاری نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے،شیخ رشید
حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات حل کر رہی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی و بیروزگاری نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے جو اسے مہنگی پڑے گی۔
اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہو پا رہے،حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات حل کر رہی ہے، پاکستان کو غریب کے لیے ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے، اس حکومت کا مسئلہ بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں، صرف عمران خان کی گرفتاری ہے، جو مہنگی پڑے گی اور بڑی غلطی ثابت ہوگی۔
اس حکومت کامسئلہ بےروزگاری مہنگائی اور
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 8, 2023
معاشی تباہی نہیں صرف عمران خان کی گرفتاری ہےجومہنگی پڑےگی اوربڑی غلطی ثابت ہوگی۔الیکشن کےمعاملے پرسپریم کورٹ کےفیصلوں کوبھی اگرحکومت نہیں مانتی توپھر قوم کدھرجائے۔حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے۔دو نہیں ایک انتخاب ہوگااس کافیصلہ بھی جلد ہوگا
شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے، دہی بھلے والے کے ذریعے باہر منتقل ہوچکی ہے، بلورانی امریکا میں بلو کے گھر ویمن ڈے منا رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی اگر حکومت نہیں مانتی تو پھر قوم کدھر جائے، حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے، دو نہیں ایک انتخاب ہوگا اس کا فیصلہ بھی جلد ہوگا۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 5 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل





