جی این این سوشل

پاکستان

شہباز شریف نے قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا،چوہدری پرویز الہیٰ

شہباز شریف نے قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا،صدر پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز شریف نے قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا،چوہدری پرویز الہیٰ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی سے سابق ارکان اسمبلی اور مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہبازشریف کی نام نہاد گڈ گورننس اور اسحاق ڈار کی جادو گری کا پول کھل چکا، ملکی معیشت کو سنبھالنا اس نااہل ٹولے کے بس کی بات نہیں، انشاء اللہ عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تو ہی معیشت کا پہیہ صحیح سمت چلے گا، انہوں نے آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد کر کے پٹرول 150 سے اوپر نہیں جانے دیا۔

چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا اور پیسے اپنی جیب میں ڈال لیے، نااہل حکومت کی اتنی بڑی فوج ظفر موج عوامی خزانے پر بوجھ ہے، جلد از جلد عام انتخابات کرانے سے ہی ملک موجودہ معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، مہنگائی اور بیروزگاری نے عام آدمی کو جیتے جی مار دیا ہے، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لوگ ڈالر پاکستان سے دوبئی لے جاتے ہیں، پاکستان میں مینوفیکچرنگ کا شعبہ تباہ ہو گیا۔

تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ حکومتی پالیسی سے بے روزگاری میں اضافہ اور ریونیو کو نقصان ہو گا، مجھے لگتا ہے کہ شہباز شریف، فنانس منسٹری اور کسٹمز حکام گھوڑے بیچ کر سوئے ہوئے ہیں، سمگلنگ روکنے اور ریونیو بڑھانے کیلئے ہمیں اپنی سرحدوں کو مضبوط بنانا ہو گا، اس وقت ملک شدید مالی بحران کا شکار ہے، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں کاروبار میں نقصان در نقصان ہو رہا ہے، لیبر بیکار بیٹھی ہے مگر شہباز شریف اور نا اہل کابینہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

پاکستان

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹنگ کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔

حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔3 ہزار800 پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll