Advertisement
پاکستان

پی ڈی ایم کی حکومت الیکشن سے بری طرح خوفزدہ ہے،چوہدری پرویز الہیٰ

پی ڈی ایم الیکشن سے فرار کے حیلے بہانے کر کے عملی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے،صدر پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 10th 2023, 9:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ڈی ایم کی حکومت  الیکشن سے بری طرح خوفزدہ ہے،چوہدری پرویز الہیٰ

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، سیاسی رہنما چوہدری نعیم الدین وڑائچ، چوہدری وسیم الدین وڑائچ اور چوہدری اعجاز احمد وڑائچ کی ملاقات ہوئی۔

 پرویزالہیٰ نے کہا کہ لاہور میں 8 مارچ کو زمان پارک میں نگران وزیر اعلیٰ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی خونی تاریخ دہرائی ہے، اس خونریزی کا حساب نگران وزیر اعلیٰ کو ہر صورت میں دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹائون،سانحہ 25 مئی اور سانحہ زمان پارک میں براہ راست ملوث ہیں،وفاقی وزیر داخلہ بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گےاور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ نےکہا کہ آئینی طور پر کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا، کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کرے گا تو ذمہ دار براہ راست وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے۔سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے، شہبازشریف اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں گے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح گھر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد پنجاب میں انشاء اللہ عمران خان کی حکومت دوبارہ قائم ہونے میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ ملکی تاریخ میں یہ پی ڈی ایم کی حکومت پہلی حکومت ہے جو الیکشن سے بری طرح خوفزدہ ہے۔ پی ڈی ایم الیکشن سے فرار کے حیلے بہانے کر کے عملی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement