آک کراچی کینٹ سے افتتاح کے بعد ٹرین لاہور کے ليے روانہ ہوئی

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد بحال کردی گئی، کراچی کینٹ سے افتتاح کے بعد ٹرین لاہور کے ليے روانہ ہوگئی۔
پاکستان ریلوے نے گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب کے بعد بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینے کے بعد آج سے دوبارہ بحال کردیا۔لاہور اور کراچی سے صبح 6 بجے شالیمار ایکسپریس کو بحال کیا گیا، افتتاح کے موقع پر دعائے خیر بھی کی گئی جبکہ ٹرین کو خوبصورت نئی کوچز کے ساتھ منفرد انداز میں سجایا گیا۔
کراچی سے ٹرین کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی اطہر ریاض نے آج صبح کراچی کینٹ سے کیا۔یہ ٹرین 19 کوچز پر مشتمل ہے، جس میں 2 اے سی بزنس، ایک اے سی پارلر، 2 اے سی اسٹینڈرڈ اور 12 اکانومی کلاس کے ساتھ ایک بریک وین، ایک پاور وین اور ایک ریستوران کوچ بھی موجود ہے۔
وزیر ریلوے کی ہدایت پر، آج شالیمار ایکسپریس بحال
— Pakistan Railways (@PakrailPK) May 1, 2023
ٹرین لاہور سے کراچی جاتے ہوئے رائیونڈ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یارخان، روہڑی، نواب شاہ، حیررآباد اور لانڈھی سٹاپ کیا کرے گی
ٹرین میں 11 اکانومی، 2 بزنس، 2 اے سی سٹینڈرڈ، 1 پارلرکار اور ڈائننگ کار شامل pic.twitter.com/DR8JSLJ9oC
ٹرین کراچی کینٹ سے روزانہ صبح 6 بجے روانہ ہونے کے بعد حیدر آباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خان پور، بہاول پور، ملتان، ساہیوال، رائے ونڈ سے ہوتے ہوئے اُسی تاریخ رات 11 بج کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی، سفر کا ٹوٹل دورانیہ 17 گھنٹے 45 منٹ ہے۔
یہ ٹرین اپنے مقررہ راستے فیصل آباد کی بجائے اب براستہ ملتان اور ساہیوال سے ہوکر لاہور جایا کرے گی۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر اس ٹرین کے تمام کلاسز میں یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد رعایت اور 16 مئی سے 31 مئی تک 10 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 7 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 7 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 4 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 2 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 3 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 3 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 5 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 6 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 2 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 5 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 5 hours ago