پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف کا بجٹ اجلاس میں اظہار خیال
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے گا،وزیر اعظم پاکستان

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات تباہ کن تھے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقوام عالم سے امداد کی اپیل کی گئی، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وفاق نے ایک سو ارب روپے خرچ کیے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے، اندازہ ہے مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہیں، عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیلنجز اور سیلاب کے باوجود معاشی ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں، حکومت زراعت اور آئی ٹی کی جدت پر خطیرسرمایہ کاری کرے گی، چھوٹے کسانوں کے لیے بلاسود قرضوں میں توسیع کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا اہم ایجنڈا آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری ہے، شہبازشریف نے کہا کہ وزیرخزانہ نے معاشی صورتحال پر کل بھرپور پریس کانفرنس کی، 14 ماہ میں پہلا امتحان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تھا، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ سے عالمی منڈیوں میں چیزوں کی قیمتیں بڑھیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کی جاچکی ہیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری دے دی جائے گی، کوئی چیز ایسی باقی نہیں جو آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹ بنے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی پر مہنگائی کا بے پناہ بوجھ بڑھا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، مغربی ممالک کی معیشت اتنی طاقتور ہے کہ عوام کو ریلیف دے سکے، بدقسمتی سے ہمارے معاشی حالات ایسے نہیں ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دیرینہ دوست چین نے پاکستان کی مدد کی، آئی ایم ایف کے حوالے سے سعودی عرب، یو اے ای نے ہمارا ہاتھ تھاما، سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کیے، سعودی عرب اور یواے ای کے بے حد شکر گزار ہیں۔
وزیرعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی نےغریب آدمی پر بے پناہ بوجھ ڈالا ہے، پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں واضح کمی آئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں بہت جلد اچھے نتائج مل سکتے ہیں، کسان کو گندم کی قیمت اچھی ملی تو ریکارڈ پیداوار ہوئیں، ویلیو ایڈیشن سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوسکتا ہے، دنیا میں معیشت کا پہیہ سیاسی استحکام سے جڑا ہوتا ہے، سیاسی استحکام کے بغیرمعاشی استحکام نہیں آسکتا، ایک سال سے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام نےمعاشی سرگرمیوں کا پہیہ جام کردیا، ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئےکوشاں ہیں، غریب آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے ، کم از کم تنخواہ میں خاطرخواہ اضافہ کرنا ہوگا، تنخواہیں اور پنشن آدھی سے بھی کم ہوگئی ہیں
پاکستان
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
-1280x720.jpg)
اسلام آباد:ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔
میلا د النبی ﷺ کے موقع پر بچوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے جذبے کو پروان چڑھایا اور گلی محلوں کو خوب سجایا گیا ملک بھر میں بچوں نے گلی محلوں کو سجا کر حضور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔
علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔
صحت
حکومت کا مضر صحت انجیکشن بنانے والے اسپتال مالک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
نگران وزیر صحت نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث کسی بھی فرد سے نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

لاہور :ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال کے مالک کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
نجی اسپتال کے دوسرے فلور پر مضر صحت انجیکشن تیار کیے جاتے رہے ، صوبائی وزیر صحت جمال ناصر کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال کے مالک کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث کسی بھی فرد سے نرمی نہیں برتی جائے گی ۔
پبجاب حکومت کا نجی اسپتال کے مالک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/ikYceERUXg
— GNN (@gnnhdofficial) September 28, 2023
نگران صوبائی وزیر نےکہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کہ کسی نجی اسپتال میں انجیکشن بنائے اور مارکیٹ میں فروخت کرے جس سے انسانوں کی صحت متاثر ہو قانون کے مطابق کاروائی کر کے ملزمان کو جلد سے جلد قرار واقعے سزا دلوائیں گے ۔
جرم
سوئی ناردرن نے اسلام آباد کے قریب گیس کا غیر قانونی نیٹ ورک پکڑ لیا
محکمہ کی ٹاسک فورس نے کارروائی کے بعد غیر قانونی پائپ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGC) نے اسلام آباد کے مضافات میں ڈیڑھ کلومیٹر تک پھیلے وسیع غیر قانونی گیس نیٹ ورک کو کامیابی سے ختم کر دیا ہے۔
یہ آپریشن خطے میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق کمپنی کی ٹاسک فورس نے اسلام آباد کے علاقے ونی گجراں میں گیس کے غیر قانونی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔
غیر قانونی پائپ لائن کو قبضے میں لے کر فوری کارروائی کی گئی، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹاسک فورس نے گھریلو گیس کنکشن کے غیر مجاز تجارتی استعمال میں ملوث آٹھ صارفین کے گیس کنکشن کاٹ دئیے۔
یہ رابطہ منقطع اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز بشمول F8، G15، چٹھہ بختاور اور بگا شیخان میں کیا گیا۔
یہ آپریشن سوئی ناردرن کی گیس کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور خطے میں گیس کے وسائل کی منصفانہ اور قانونی تقسیم کو یقینی بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی اضافی مجرموں کی نشاندہی کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
نیب کیسز بحال: عدالت نے زرداری اور گیلانی کو طلب کرلیا
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
تجارت ایک دن پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
-
کھیل ایک دن پہلے
عصمت دری کیس : عدالت نے سری لنکن کرکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
کھیل 13 گھنٹے پہلے
آئی سی سی کے مطابق بھارت شائقین کرکٹ کو ویزے دینے کا پابند ہے ،وزیرخارجہ
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی