پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ،مفتاح اسماعیل نے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کو اپنا استعفی بھجوایا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ اب میں انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا، نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت میں بھی ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے میرے ساتھ انتہائی مہربان رویہ اور خیال رکھا، میں ان کی حمایت اور اعتماد کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔
واضح رہے کہ مفتا ح اسماعیل کو بطور وزیر خزانہ مشکل فیصلے کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پھر انہیں ہٹا کر موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مسند سونپا گیا تھا۔
وزارت سے علیحدہ ہونے کے بعد مفتاح اسماعیل نے حکومتی کارکردگی اور معاشی فیصلوں پر کڑی تنقید کی تھی،صرف یہی نہیں بلکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے حکومت وقت اور خاص طورپر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں کو برا بھلا کہا تھا۔

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
- 19 hours ago
کیڈٹ کالج وانا میں چھپے 3 خارجی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری، 535 افراد کو نکالنے کا عمل جاری
- 25 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر اعظم کا وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 18 hours ago

27 ویں ترمیم: صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور
- 20 hours ago

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا
- 16 hours ago
اسلام آباد: خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
- 27 minutes ago

27 ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
- 20 hours ago

27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان
- 21 hours ago

نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 21 hours ago

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 4 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ،28 مریض زیرِ علاج
- 21 hours ago

وانا: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشتگردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام، 2خارجی جہنم واصل
- 18 hours ago
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
- 16 hours ago






