Advertisement

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

عدالت نے قرار دیا کہ انکوائری کے حتمی نتیجے سے شکایت کی صورت میں محمد رضوان قانون کے مطابق مناسب داد رسی حاصل کرسکتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ an hour ago پر Sep 21st 2026, 9:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے  انکوائری کے خلاف درخواست مسترد کرنےکا  تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کو  ہدایت کی ہے کہ محمد  رضوان کو  ہراساں نہ کیا جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہاگیا ہےکہ این سی سی آئی اے محمد رضوان کے خلاف آن لائن بیٹنگ اور جوئے سے متعلق معاملےکی انکوائری کر رہا ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق معاملہ پیکا ایکٹ 2016کی دفعہ 14، ناجائز مالی فائدےکے دائرہ میں آتا ہے، سائبر پٹرولنگ کے دوران حاصل معلومات سے محمد رضوان کا معاملے سے تعلق سامنے آیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ اس مرحلے پر متعلقہ ادارے کو الزامات کی انکوائری جاری رکھنے کا موقع دینا مناسب ہے۔ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن کوڈ دیگر قابل اطلاق قوانین کی کارروائی کو متاثر یا ختم نہیں کرتا۔ آئی سی سی کے ضابطےکو بنیاد بنا کر فوجداری کارروائی سے بچنےکی کوشش نہیں کی جاسکتی۔

آئی سی سی کا اپنا ضابطہ بھی متعلقہ فوجداری یا ریگولیٹری اتھارٹی سے تعاون کا تقاضا کرتا ہے، آئی سی سی کے ڈسپلنری فریم ورک کی موجودگی ریاستی مجاز ادارے کی قانونی انکوائری میں رکاوٹ نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ کال اپ نوٹس بذات خود کسی شخص پر جرم کا الزام عائد نہیں کرتا۔ این سی سی آئی اے کی انکوائری نہ دائرہ اختیار سے باہر ہے نہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ انکوائری کا مقصد کھیلوں میں کرپشن کا پتہ لگانا اور اسے ختم کرنا ہے، انکوائری مکمل ہونے اور مزید کارروائی کی ضرورت کا تعین ہونے سے قبل عدالت اس ابتدائی مرحلے پر مداخلت نہیں کرسکتی۔

عدالت نے قرار دیا کہ انکوائری کے حتمی نتیجے سے شکایت کی صورت میں محمد رضوان قانون کے مطابق مناسب داد رسی حاصل کرسکتے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ محمد رضوان سے ضبط یا قبضے میں لی گئی اشیاء کی واپسی کے لیے وہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

عدالت نے محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی انکوائری میں شامل ہونے اور تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 6 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 6 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 6 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement