مینوفیکچرنگ سیکٹر برآمدات کے ذریعے بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کرتا ہے،کاشف یونس
مینوفیکچرنگ سیکٹر جی ڈی پی میں اضافہ اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرکے معیشت کو مضبوط بناتا ہے،کوآرڈینیٹر وفاقی محتسب

وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر برآمدات کے لیے معیاری اشیا کی پیداوار کے ذریعے بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مضبوط مینوفیکچرنگ سیکٹر سے ملک تجارتی لحاظ سے سرپلس ہوتے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوتا ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر جی ڈی پی میں اضافہ اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرکے معیشت کو مضبوط بناتا ہے۔ اس سے ہنر مند اور غیر ہنر مند دونوں طرح کی ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں اور بے روزگاری و غربت میں کمیآتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ میں تکنیکی ترقی پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور مسابقت میں اضافہ کرتی ہے، برآمدی صنعتیں معاشی تنوع میں حصہ ڈالتی ہیں اور کسی ایک شعبے پر انحصار کم ہوتا ہے۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر سرمایہ کاری کو راغب کر کے اور صنعتی کلسٹر بنا کر شہری و دیہی دونوں علاقوں میں ترقی لاتا ہے اس سے علاقائی معاشی تفاوت کو ختم کرنے میں مدد اور تمام علاقوں میں متوازن ترقی کو فروغ ملتا ہے۔
کاشف یونس کا کہنا تھا کہ خام مال کو تیار مصنوعات میں تبدیل کرکے ان کی ویلیو ایڈیشن ہوتی ہے جس سے قوم کی مجموعی دولت میں اضافہ ہوتا ہے اور عالمی معیشت میں مسابقت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر پائیدار اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع، تکنیکی ترقی اور برآمدی مسابقت کے لیے انتہائی اہم ہے اس لئے پالیسی ساز اور حکومت اقتصادی ترقی اور قوم کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فروغ پر زور دیتے ہیں
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 17 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 19 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 20 hours ago






