Advertisement

دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے پر ایران کینیڈا کو عالمی عدالت لے گیا

دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرکے کینیڈا نے اس کے ریاستی استثنی کی خلاف ورزی کی ہے، ایران

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 29th 2023, 5:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے پر ایران کینیڈا کو عالمی عدالت لے گیا

کینیڈا کی جانب سے ایران کو دہشت گردوں کا سرپرست قرار دینے پر تہران نے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور اسے عالمی عدالت انصاف میں لیے گیا ہے۔ ایران نے عالمی عدالت انصاف میں موقف اختیار کیا ہے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرکے کینیڈا نے اس کے ریاستی استثنی کی خلاف ورزی کی ہے۔

کینیڈا نے 2012 میں ایران کو دہشت گردی کے سپانسر کے طور پر فہرست میں شامل کیا تھا۔ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے لیے تہران کی حمایت، ایران کے ایٹمی پروگرام اور ایران سے اسرائیل کو لاحق خطرات کے باعث تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد کینیڈا نے ایران سے سفارتی تعلقات توڑ دیے تھے۔

ایران نے کہا ہے کہ کینیڈا نے 2012 میں منظور کردہ ایک قانون کے ذریعے اس استثنیٰ کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ قانون متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں سے ہرجانے کی وصولی کی اجازت دیتا ہے۔ غیر ملکی ریاستیں عام طور پر کینیڈا کے شہری دعووں سے محفوظ رہتی ہیں۔ ہیگ میں قائم آئی سی جے نے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے منگل کو کینیڈا کے خلاف ایک خودمختار ریاست کے طور پر اپنے استثنیٰ کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق قانونی کارروائی شروع کی تھی۔

ایران نے عدالت میں دائر کی گئی اپنی فائلنگ میں کہا کہ کینیڈا نے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران اور اس کی املاک کے خلاف قانون سازی، انتظامی اور عدالتی اقدامات کی ایک سیریز کو اپنایا اور نافذ کیا ہے۔

ایران نے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی" کے لیے کینیڈا سے معاوضے کا مطالبہ کردیا اور آئی سی جے سے کہا کہ وہ اوٹاوا سے کہے کہ وہ کینیڈا کی عدالتوں میں تہران کے خلاف کسی بھی فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ کینیڈا کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

Advertisement
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 days ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 14 hours ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 days ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 15 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 9 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 9 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
Advertisement