Advertisement

ایران کے ساتھ کوئی نیا جوہری معاہدہ زیرغور نہیں ہے،امریکی وزیر خارجہ

مستقبل کے تعلقات کے بارے میں کہا ہم ایران کے اقدامات کو دیکھیں گے،انٹونی بلنکن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 29th 2023, 5:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کے ساتھ کوئی نیا جوہری معاہدہ زیرغور نہیں ہے،امریکی وزیر خارجہ

امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی نیا جوہری معاہدہ زیرغور نہیں ہے۔

نیویارک میں کونسل برائے خارجہ تعلقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے جبکہ ہم سفارتی راستے تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رسان ایجنسی کے مطابق بلینکن نے ایران سے مستقبل کے تعلقات کے بارے میں کہا ہم ایران کے اقدامات کو دیکھیں گے۔ انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ امریکا اور مشرق اوسط میں کشیدگی کو مزید بڑھانے والے اقدامات سے گریز کرے۔

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان خاموشی سے بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر توجہ ایران میں امریکی قیدیوں کی حیثیت اور رہائی پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔2015ء میں طے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت مختلف متنازع امور پر ختم ہو گئی تھی۔امریکا نے ایران سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے ردعمل میں کیے گئے جوابی اقدامات سے واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

بلینکن کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے یورپی طاقتوں کے علاوہ اپنے حریفوں چین اور روس کے ساتھ مل کر جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے نیک نیتی سے کوششیں کی ہیں اور ایک وقت میں ایسا ممکن دکھائی دے رہا تھا۔

انھوں نے کہا:’’ایران یا تو وہ نہیں کر سکا یا نہیں کرے گا جو تعمیل میں واپس آنے کے لیے ضروری تھا‘‘

Advertisement
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 8 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 14 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
Advertisement