آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ الیکشن تک تو پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے روک سکتا ہے لیکن معاشی چیلنجز کم نہیں ہوں گے،رہنما پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ یہ معاہدہ الیکشن تک تو پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے روک سکتا ہے لیکن معاشی چیلنجز کم نہیں ہوں گے۔
اپنے ٹویٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کڑی شرائط کے ساتھ ہے ، پی ڈی ایم سے 14 ماہ میں معاملات نہیں سنبھلے ، اب اس کی قیمت عوام مزید مہنگائی کی صورت میں ادا کریں گے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ ۹ ماہ کا سٹینڈ بائی معاہدہ کری شرائط کے ساتھ ہے۔ پی ڈی ایم سے 14 ماہ میں معاملات نہیں سنبھلے اب اس کی قیمت عوام مزید مہنگائی کی صورت میں ادا کرے گی۔ یہ معاہدہ الیکشن تک پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے روک سکتا ہے لیکن معاشی چیلنجز کم نا ہوں گے۔ نئی منتخب…
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 30, 2023
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک سال کیلئے منجمد کرکے پی ڈی ایم نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اب بھی پروگرام کی ایک آخری رقم ملنے سے معیشت کو چند ہفتوں کا وقت ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی منتخب حکومت کو آتے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ پھر بیٹھنا ہوگا

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: کویتی وزارتِ دفاع
- 3 days ago

سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کردی
- 13 hours ago

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان 15 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر
- 2 days ago

کراچی: گرنے والی بلڈنگ کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
- 2 days ago

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 13 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلانورد سے براہِ راست گفتگو
- 17 hours ago

اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس
- 2 days ago

وزیراعظم کا مشترکہ دفاع کے مکہ اتحاد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 18 hours ago

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا
- 3 days ago

اسٹیٹ بینک نے ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش پر200 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا
- 3 days ago




