آئی ایم ایف کے قرضوں کے حصول پر دھمال ڈالنے والوں کو شرم آنی چاہیے،شیخ رشید
قرضہ لینا کمال نہیں زوال ہے جو غریب نے ادا کرنا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے حصول پر دھمال ڈالنے والوں کو شرم آنی چاہیے، قرضہ لینا کمال نہیں زوال ہے جو غریب نے ادا کرنا ہے یہ لمحہ فخر نہیں لمحہ فکر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ غریب پہلے ہی مرا ہوا ہے اُس كے گلے میں مزید 300 ارب روپے كے ٹیکس کا رسہ ڈال دیا گیا ہے، آج شاہی خاندان نے صدر کے دستخط کے بغیر ہی اپنے 2400 ارب روپے کے نیب كے کیسز ختم کرا لئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ لندن دبئی سے اپنے بینک بیلنس، جائیدادیں ملک میں لے آئیں تو غریب کے کچھ مسئلے حل ہو جائیں اور غریب کو یونان كے سمندروں میں نہ ڈُوبنا پڑے، نہ ان میں اہلیت ہے نہ صلاحیت ہے، حکم کے غلام ہیں بیساکھیوں پر چل رہے ہیں۔
آئی ایم ایف کےقرضوں کے حصول پر دھمال ڈالنے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے اور شرم آنی چاہیے قرضہ لینا کمال نہیں زوال ہے جو غریب نے ادا کرنا ہے یہ لمحہ فخر نہیں لمحہ فکر ہے غریب پہلے ہی مرا ہوا ہے اُس كےگلے میں مزید300 ارب روپے كےٹیکس کا رسہ ڈال دیا گیاہے .آج شاہی خاندان نے صدر کے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 1, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چاپلوسیوں، مالشیوں اور پالشیوں کو اسی لئے لایا گیا ہے کہ ہر جائز ناجائز فیصلے پر سر تسلیم خم کریں، حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں نفرتیں بڑھتی جا رہی ہیں جس کی انہیں پروا نہیں غریب جائے بھاڑ میں، قوم جن سے نفرت کرتی ہے انہیں طاقت کا سرچشمہ بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسائل زده لوگ مسائل زدہ لوگوں کا مذاق اُڑ رہے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری، آٹا جن کا مسئلہ ہے اُن کا کوئی پرسان حال نہیں، 13 جماعتوں کا ہم نوالہ اور ہم پیالہ ٹولہ زمینی حقائق اور اپنے انجام سے بے خبر ہے، ان کی ہر روز عید ہے کیونکہ ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں، زراعت انڈسٹری ڈیفالٹ ہے، عدلیہ بے بس اور بے جان ہے، صرف حکمران خوشحال ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ غریب کے گھر میں دیکھا اور وزیروں کے چہروں پر پڑھا جا سکتا ہے، خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، غریبوں کی آہیں، سسکیاں اور چیخیں آسمانوں سے ٹکرا رہی ہیں، جن جیلوں میں حکمرانوں کو ہونا چاہیے تھا ان جیلوں میں غریب بے گناہ عوام ہے

چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین اور ممکنہ ٹیم تھی، ہیڈ کوچ
- 5 گھنٹے قبل
این ٹی ڈی سی نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، نئے کنٹرول روم اور سکاڈا سسٹم کا افتتاح
- 41 منٹ قبل

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان نے انگلینڈکو 326 رنز کا ہدف دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی معاہدے میں اہم پیش رفت، اسرائیل 620 قیدی رہا کرنے پر آمادہ
- 7 گھنٹے قبل

سوڈا ن : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 46افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی ، 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں بدقسمتی سے کٹھ پتلی حکومت کا راج ہے، عمر ایوب
- 7 گھنٹے قبل

ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
- ایک گھنٹہ قبل

واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر، صارفین کی بڑی مشکل اب آسان ہو گئی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان ، ازبکستان کے مابین تجارت بڑھانے کا فیصلہ، مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا زراعت میں بہتری اور ترقی کیلئے اہم فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل