ملک اور غریب کو تباہی کی راہ پر ڈال کر اسحاق ڈار بھی لندن پہنچ گئے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں معاشی اور غلامی کی بیڑیاں توڑنی پڑیں گی۔ سفید پوش معاشی طور پر زندہ مرگیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریاست کو بچایا نہیں، ڈوبویا ہے کیونکہ عوام کا نام ہی ریاست ہےاور عوام سیاست کے لئے نہیں اپنی بقاء کے لئے سڑکوں پر آ رہی ہے۔ بجلی کا دگنا بل معاشی خودکشی ہونا ہے۔ اگلے مہینے دیکھیں پٹرول اور بجلی کیا رنگ دکھاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم دونوں ٹویٹر پر آ گئے ہیں ملک اور غریب کو تباہی کی راہ پر ڈال کر اسحاق ڈار بھی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں کا خمیر تھا وہیں پر سیاسی خاک پہنچ گئی ہے یہ سارے رشتے دار اپنی اصل پناہ گاہ پر پہنچ گئے ہیں لیکن وہاں بھی گھر سے باہر نکلنے کی پوزیشن میں نہیں۔
ریاست کو بچایا نہیں ریاست کو ڈوبویا ہے کیونکہ عوام کا نام ہی ریاست ہےاور عوام سیاست کے لئے نہیں اپنی بقاء کے لئے سڑکوں پر آئی ہےبجلی کا دگنا بل معاشی خودکشی ہونا ہے اگلے مہینے دیکھیں پٹرول اور بجلی کیا رنگ دکھاتی ہے وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں معاشی غلامی کی بیڑیاں توڑنی پڑیں گی سفید…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 28, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عوام کے غیظ و غضب سے ڈر کے مسلم لیگ ن کے علاوہ پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتیں 90دن کے الیکشن پرآ گئی ہے۔ مسلم لیگ ن سے اس کی اتحادی پارٹیاں بھی کنارہ کشی اختیار کریں گی ساری خرابی کا بوجھ اب ن لیگ کو ہی اٹھانا پڑے گا آہستہ آہستہ جے یو آئی، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی اس معاشی تباہی کی ذمہ داری نہیں لے گی ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے کمرے کا AC بند کرنے سے غریب کے بل پر کوٸی اثر نہیں پڑتا۔ جب 13جماعتوں نے بجلی کے بلوں اور پٹرول کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، کیا اس وقت انکی آنکھیں بند تھی۔ پیپلز پارٹی نے سی سی آئی میں مردم شماری پر دستخط بھی کیے اور اب 90 دن کے الیکشن پر بھی سٹینڈ لے لیا ہےجو آئی ایم ایف کی ڈیل پر مٹھائیاں بانٹتے تھے اب لندن میں پناہ لیے بیٹھے ہیں
انہوں نے کہا کہ 85 وزیر رکھےاور آئی ایم ایف کی شراٸط کو مان کر مٹھاٸیاں بانٹی گٸی اس مہنگاٸی اور بجلی کے بلوں پر نگران حکومت کا کوٸی کردار نہیں ہے سب کیا دھرا 16 ماہ کی 13 پارٹیوں کی حکومت کا ہے 180 روپے فی کلو آٹا اور 180 روپے فی کلو چینی اور دگنا بجلی کا بل عوام کہاں سے دیں گے
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 16 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 15 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
