Advertisement

رابرٹو مانسینی سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ مقرر

رابرٹو 2027 تک ڈھائی کروڑ یوروسالانہ کے معاہدے پر دستخط کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 28th 2023, 6:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رابرٹو مانسینی سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ مقرر

اٹلی کی فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ رابرٹو مانسینی سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ ہوں گے۔ رابرٹو مانسینی پیر کے روز ایک پریزنٹیشن تقریب میں شرکت کے لیے الریاض روانہ ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رابرٹو 2027 تک ڈھائی کروڑ یورو (27 ملین ڈالر) سالانہ کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور 8 ستمبر کو کوسٹا ریکا کے خلاف میچ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی قومی ٹیم کی رہ نمائی کریں گے۔

ناپولی کے سابق کوچ لوسیانو سپلیٹی نے مانسینی کی جگہ اٹلی کے قومی کوچ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ مانسینی نے 13 اگست کو استعفیٰ دے دیا تھا جس سے ان کا اٹلی کی قومی ٹیم کی قیادت کا پانچ سالہ دور ختم ہو گیا تھا۔ان کی سرپرستی میں اطالوی ٹیم نے یورپی چیمپیئن شپ جیتی تھی لیکن وہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم رہی تھی۔

فرانسیسی ہرو رینارڈ نے مارچ میں سعودی عرب کے کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ٹیم اگلے سال کے اوائل میں قطر میں ہونے والی براعظم چیمپیئن شپ میں اپنا چوتھا ایشیائی کپ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اپنی ٹاپ فلائٹ فٹ بال لیگ میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے حال ہی میں اسپورٹس کلبوں میں سرمایہ کاری اور ان کی نج کاری کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ان میں لیگ چیمپیئنز الاتحاد، الاہلی، النصر اور الہلال کی نج کاری کا منصوبہ شامل ہے۔ان چاروں سعودی کلبوں میں حال ہی میں متعدد عالمی شہرت یافتہ فٹ بالروں کی بھاری معاوضے پر شمولیت اختیار کی ہے۔

Advertisement
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 16 گھنٹے قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 16 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 17 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 4 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement