Advertisement

ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 60 سے زائد اورنجی ہسپتالوں میں 50 سے زائد مریض زیرعلاج ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 28 2023، 7:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری

لاہور: صوبہ بھرمیں ڈینگی کے وارجاری ہیں جن میں لاہور سرفہرست ہے۔

اس حوالے سے محمکہ صحت کی ٹیمیں لاروا کو تلف بھی کررہی ہیں، گزشتہ روز4000 سے زائد مقامات چیک کئے گئے جن میں سے300 سے زائد مقامات ایسے تھے جہاں سےلاروا برآمد ہوا۔

ان حالات کے پیش نظرمحکمہ صحت نے ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھا دی ہے اور ڈینگی کاؤنٹرز بھی لگائے ہیں۔

محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ شہری گھروں میں پانی نہ جمع نہ ہونے دیں اور ہلکا سا بخار بھی ہونے پر احتیاط ڈینگی کا ٹیسٹ کروائیں۔

لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں 60 سے زائد اور نجی ہسپتالوں میں 50 سے زائد مریض زیرعلاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement