سائفر کیس،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا مزید دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا


سائفر کیس، عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایم آئی اے کے حوالے کر دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی اِن کیمرہ سماعت کی۔
شاہ محمود قریشی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا، اس دوران سابق وزیر خارجہ کی جانب سے وکیل بابر اعوان اور شعیب شاہین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی بھی عدالت پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا جس پر وکیل صفائی بابراعوان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور اپنے دلائل میں مختلف اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود کا سائفرکیس سے کوئی تعلق نہیں، آرٹیکل 90 اور 91 کے تحت ان کا سائفر سےکوئی لینا دینا نہیں۔ بابراعوان نے آئین کے آرٹیکل 90،91 کو سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پڑھا اور کہا کہ 9 دنوں سے شاہ محمودجسمانی ریمانڈ پر ہیں، ان کا پہلے ہی کافی ریمانڈ دیاجاچکا ہے۔
واضح رہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر گمشدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے جسمانی ریمانڈ کے تین آرڈرز چیلنج کی درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سیاسی مخالفت پر انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے میرے خلاف سائفر کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کیس میں پیش رفت نہ ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا، بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود کا 5 روز کے بجائے مزید 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 9 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 10 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل
