Advertisement
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 28th 2023, 8:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی پر  اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج

بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج کر دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ بجلی روڈ کوئٹہ میں درج ایف ائی ارنمبر 16/ 23 بھی منسوخ کردی۔ فیصلہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اخترافغان اورجسٹس گل حسن ترین پرمشتمل بینچ نے سنایا۔

عمران خان کیخلاف ایف ائی ار پانچ مارچ 2023 کو تھانہ بجلی روڈ میں دائر کی گئی تھی، ایف آئی آر میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے سیکشن 20 کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 9 مارچ کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے مقدمے اورناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی خلاف درج مقدمہ خارج کردیا ۔

کیس کی پیروی انصاف لائرز فورم کے وکلاء اقبال شاہ ایڈوکیٹ حسن رند ایڈووکیٹ و دیگر نے کی

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 8 منٹ قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 18 منٹ قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 5 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
Advertisement