پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار 2023 میں شرکت
حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی


اسلام آباد: پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے مصر میں منعقدہ بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار 2023 میں شرکت کی ہے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق بین الاقوامی فضائی مشق “برائٹ اسٹار 2023” کا مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں آغاز ہو گیا ہے۔ مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے میں شامل جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارے اور ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔
واضح رہے کہ 1977ء کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ اور مصر کے درمیان دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پر شروع ہونے والی برائٹ سٹار آج ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔ بعد ازاں 1995 سے دنیا بھر سے مختلف ممالک کو اس مشق میں شرکت کے لیئے مدعو کیا جانے لگا جس نے اس مشق کو عالمی سطح پر منعقد کی جانے والی سب سے بڑی اور سب سے پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔
اس مشق کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔ حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی، فضائی مشق برائٹ سٹار، شریک ممالک کی فضائی افواج کو اپنی حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا ایک انمول موقع فراہم کرتی ہے۔ دو ہفتوں پر محیط اس مشق کے دوران شریک ممالک مصر کے شمال مغربی علاقے، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اپنے فضائی، بحری اور بری اثاثوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔
اس سال کی پر وقار مشقوں میں پاکستان، امریکہ، بھارت، سعودی عرب، یونان اور قطر سمیت کل 34 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق پیچیدہ سیکیورٹی ماحول اور عصر حاضر کے تزویراتی چیلنجز کی روشنی میں برائٹ اسٹار 2023 جیسی مشقیں پاک فضائیہ کے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو تی ہیں۔ عسکری تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مشق جنگ اور جنگ میں معاون وسائل کے مربوط استعمال کو پرکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 5 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل




